پتنگ فروش گرفتار‘پتنگیں ڈور، کیمیکل برآمد

 لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر پتنگ فروش نوید کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کے قبضے سے205 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 2 چرخیاں برآمدکی گئی ہیں۔ملزم کوجب گرفتار کیا گیاتو وہ گاہک کو پتنگیں سپلائی کرنے جارہا تھا۔ملزم نوید نے مختلف شہروں سے پتنگیں منگوا کر لاہور میں گاہکوں کوسپلائی کرنے کا اعتراف کیاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...