لاہور(کامرس رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میںالخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال اور الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی صدر کلثوم رانجھا،ثمن فاطمہ،رافع حمید، باہمت یتیم بچوں اور ان کی ماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔