پنجاب میں کرونا کی صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے:یاسمین راشد

May 13, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کوروناکی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میو ہسپتال کے سینٹرل کنٹرول روم پہنچ گئیں ۔اس موقع پر کنسلٹنٹ پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، پروفیسرڈاکٹرثاقب سعید اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرافتخاربھی موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان اور ڈاکٹرافتخارنے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو سینٹرل کنٹرول روم میں کوروناکے مریضوں کیلئے مختص بستر،وینٹی لیٹرز،آکسیجن ودیگرطبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناکی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔

مزیدخبریں