لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان گزشتہ روز ڈی آئی جی سید احمد مبین شہید کے گھرگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی اورسی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد بھی ان کے ہمراہ تھے۔افسروں نے شہید کی والدہ اور بچوں سے ملاقات کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو بھولے نہیں۔عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ہماری خوشیوں بھری عیدیں، شہداء کی وجہ سے ہیں۔پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے۔شہداء پولیس نے اپنا آج ، قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا۔