صدر بائیڈن اسرائیل فلسطین کے درمیان کشیدگی سے باخبر ہیں: وائٹ ہائوس 

واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہائوس کا اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطینی رہنمائوں سے رابطہ قائم ہے، کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا دونوں اطراف سے تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...