نواب شاہ (بیورورپورٹ) مہلک وباء کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کے پیش نظر سندہ حکومت کی جانب سے 9 مئی سے 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن سے متعلق بازاروں کی بندش کے اعلان پر شہر میں دوسرے روز بھی اشیاء ضرویہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کھلنے والے تجارتی مراکز مکمل بند رہے شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز کے ساتھ عید پر کھلنے والے تجارتی مراکز میں کپڑا مارکیٹ،شوز مارکیٹ، کاسمیٹکس اور گارمنٹس کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں جبکہ حکومتی پابندی سے مستشنی سبزی،کریانہ، دودھ دہی میڈیکل اسٹور۔گوشت۔مچھلی اور ضروری کھانے پینے کی دکانیں کھلی رہیں۔ مہلک وباء کی تیسری لہر میں لاک ڈائون کے نفاز کا مقصد عید کے دنوں میں عوامی مقامات اور تجارتی مراکز میں زیادہ رش میں مہلک وباء کرونا کے پھیلاو کی روک تھام کے اقدامار کو روکنا ہے۔