افغان صدر سے ایرانی عہدیدار کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

May 13, 2021

کابل(اے پی پی)ایران کی وزارت خارجہ  میں افغان امور کے نمائندہ نے کابل میں افغانستان کے صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔محمد ابراہیم طاہریان فرد نے افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ہونے والی ملاقات میں ایران  اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں امن کے عمل میں آنے والی تبدیلیوں اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

مزیدخبریں