فاتح پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی ، ایئر پورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ 

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم چارٹر طیارے کے ذریعے  ہرارے سے وطن واپس پہنچ گئی  ۔ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بعد لاہور پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔اسکواڈ کے تمام ارکان کے ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کے کلیئر نتائج آجانے کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو چلے گئے۔ٹیم ترجمان کے مطابق  تمام کھلاڑی  بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے،تمام ارکان گھر پر بھی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔ لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بھجوایاگیا تھا۔ آل راؤنڈر محمد نواز  اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے، دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ٹیم نے اس کے بعد دورہ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔ قومی ٹیم نے زمبابوے میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن