وہاڑی (خبر نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحا ل کو برقرار رکھنے کے لئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں ضلع وہاڑی میں چھوٹے، بڑے اجتماعات سمیت 469مساجد و کھلے مقامات میں نمازعیدالفطر کے لئے1565پولیس افسران، لیڈی پولیس، قومی رضاکاران اور والنٹیرز فرائض سرانجام دیں گے۔ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پرعوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ضلع بھر میں 1565پولیس افسران و جوان، لیڈی پولیس، قومی رضا کاران اور والنٹیرزمسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر فرائض سر انجام دیں گے جن میں 7 ڈی ایس پیز ،10 انسپکٹرز, 36سب انسپکٹرز،77 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 718کنسٹیبلان و ہیڈ کنسٹیبلان، 29 لیڈی پولیس، 163پولیس قومی رضا کاران اور 525 والنٹیرز شامل ہیں۔عید کے بڑے اجتماعات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ پولیس لائنز وہاڑی میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر بائی نیم تعینات آفیسرز تین شفٹوں میں 24گھنٹے عیدالفطر کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کریں گے اور کسی بھی واقعے سے اعلیٰ افسران کوآگاہ رکھیں گے۔
ضلع وہاڑی میں 469 مساجد‘ مقامات پر نمازعید کے اجتماعات
May 13, 2021