ملتان ( لیڈی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی ڈویژنل صدر یوتھ ویمن ونگ ڈاکٹر عائشہ عبداللہ نے عید کے پر مسرت موقع پر عوام کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے دخواست کی کہ عوام کرونا سے بچائو کی احتیاط میں لاپرواہی نا برتیں۔ عید ملتے وقت سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔انہوں نے کہا کہ عید کی ان خوشیوں میں ہمیں اس سفید پوش طبقے کو نہیں بھولنا چاہئے۔ انہوں نے فلسطین پر حالیہ اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور عوام سے درخواست کی اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو مت بھولیں۔