بہاول پور( نمائندہ خصوصی)عیدالفطرکے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل،عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیاگیاہے ۔ضلع بھر میں عیدالفطرکے414اجتماعات منعقد ہوں گے،جن میں ہزاروں فرزندا ن اسلام عیدالفطر کی نماز اداکریںگے،جن کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کو مختلف زونز اورسیکٹر میں تقسیم کیا گیاہے،ان میں اے کیٹگری کے25،بی کیٹگری کے63 اورسی کیٹگری کے326 اجتماعات ہوں گے جن پر 08 جی اوز،36 انسپکٹر/ایس ایچ اوز،197 سب انسپکٹر ز/اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اورجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار سمیت کل1500کے قریب سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہونگے ۔عید کے اجتماعات کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات اورڈسٹرکٹ پولیس ،ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈکے دستے گشت کریں گے ڈی پی او آفس میں انسپکٹرلیگل عبدالروف جاوید کی زیرنگرانی ٹیلی فون نمبر 062-9250363 اوروائرلیس کنڑول نمبر062-9255109 کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جوکہ24گھنٹے عیدالفطرکے تیسرے روز تک اپنے فرائض سرانجام دے گا