گندم خریداری کا95فیصد ہدف حاصل،پہوولپور پہلے،ملتان دوسرے، ڈیرہ تیسرے نمبر پر

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)محکمہ خوراک حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں گندم خریداری کا 95فیصد ہدف حاصل کر لیا اور توقع ہے کہ آئندہ ایک دو روز کے دوران گندم خریداری ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک حکومت پنجاب نے رواں سال صوبے بھر میں 35لاکھ ٹن گندم خریداری مختص کیا تھا اور محکمہ خوراک کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گیارہ مئی تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 33لاکھ نو ہزار470میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کی جا چکی ہے جو کہ مجموعی ہدف کا 95فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خریداری بہاولپور ڈویژن میں کی گئی ہے جہاں اب تک چھ لاکھ دس ہزار چار سو بیاسی ٹن جبکہ ملتان  ڈویژن سے پانچ لاکھ اکتیس ہزار چھ سو اکہتر ٹن،ڈی جی خان  ڈویژن سے چار لاکھ اٹھاسی ہزار اکسٹھ ٹن،فیصل آباد  ڈویژن سے چار لاکھ اٹائیس ہزار ایک سو ترانوے ٹن،ساہی وال  ڈویژن سے تین لاکھ بارہ ہزار آٹھ سو ستاسی ٹن،گوجرانوالہ  ڈویژن سے تین لاکھ پچانوے ہزار دو سو چھیاسیٹھ ٹن، لاہور  ڈویژن سے تین لاکھ چھپن ہزار دو سو اٹھارہ ٹن،سرگودھا ڈویژن سے دو لاکھ ترتالیس ہزار ایک سو پانچ ٹن جبکہ راولپنڈی  ڈویژن سے صرف چار ہزار چار سو ٹن گندم خریداری مکمل ہو چکی ہے۔محکمہ خوراک کے ایک ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز کے دوران گندم خریداری ہدف مکمل کر لیا جائے گا تاہم گندم خریداری ہدف مکمل ہونے کے بعد بھی محکمہ خوراک گندم خریداری جاری رکھ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن