کراچی میں قیام امن عوام اور تمام اداروں کی مشترکہ قربانیوں کا مرہون منت ہے‘ ڈی جی رینجرز 


کراچی (آئی این پی)ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں قائم ہونے والا امن عوام اور تمام اداروں کی مشترکہ قربانیوں اور کاوشوں کا مرہوں منت ہے۔ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین چوہدری نے فیڈریشن ہاؤس چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹریز کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے نفیڈریشن کے ممبران اور عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔فیڈریشن اور چیمبر آف کامرس کے صدر اور ممبران نے امن وامان قائم کرنے پر تمام قانون نافز کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور شہداء کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء  برائے  تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن