سکھر(آئی این پی) دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گڈو اور سکھر بیراج پر پانی میں چند ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گڈو بیراج پر 100 فیصد اور سکھر بیراج پر 52 فیصد پانی کی کمی ہوگئی ہے۔کوٹری بیراج پر پانی کی کمی 70فیصد ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر پانی کی کمی 62 فیصد ہے۔اس حوالے سے کنٹرول روم انچارج سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کا کہنا ہے کہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔عبدالعزیز سومرو نے بتایا کہ گڈو بیراج پر 36 ہزار کیوسک اور سکھر بیراج پانی کی سطح 31 ہزار کیوسک ہوگئی ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح 51 سو کیوسک ہے۔انکا کہنا ہے کہ گڈو بیراج سے نکلنے والی گھوٹکی کینال، پٹ فیڈر کینال اور بیگاری کینال تاحال بند ہیں جبکہ رائس کینال اور دادو کینال سکھر بیراج سے بند ہیں۔
دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے صورتحال مزید خراب کردی
May 13, 2022