اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی تجویز ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑیوں پر ایف ای ڈی اور ایڈیشنل ڈیوٹی میں کمی کی تجویز تیار کی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت صنعت وپیداور نے گاڑیوں پر گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ میں قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ڈالر، خام مال کی قیمت اور فروخت چارجز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کے ریٹ میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
وزارت صنعت وپیداور کی بجٹ میں گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی تجویز
May 13, 2022