حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو  بھی پھر  سکتا ہے: شیخ رشید 

May 13, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکر ہے کسی وزیر کا بلاول بھٹو سے رابطہ تو ہے، میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے، اسی ماہ فیصلے ہو جائیں گے، کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے  کہا کہ حالات کو اس صورتحال سے نکالنا ہوگا، کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کیسز بند ہو جائیں، کیا یہ چاہتے ہیں اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں ؟ حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھرسکتا ہے۔

مزیدخبریں