بیجنگ(اے پی پی)امریکہ اور چین کے صدور نے فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو فلپائن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے فلپائن کے نو منتخب صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اچھے برے وقت کے بہترین ساتھی رہے ہیں اور وہ چین۔ فلپائن تعلقا ت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلپائن کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔چینی سفیر ہوانگ شی لیان نے بھی فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو فلپائن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی انتظامیہ کے تحت ہمارے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ فلپائن کے ساتھ قریبی سکیورٹی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
امریکہ،چین کی فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو فلپائن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
May 13, 2022