ریاض(اے پی پی)سعودی عرب نے12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے فنگر پرنٹس کو لازمی قرار دے دیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ 12سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کا نیا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہوں یا پہلے سے موجود پاسپورٹ میں توسیع کرانا چاہتے ہوں تواس کے لیے انہیں ان کے فنگر پرنٹس کرانے ہوں گے ، اس سہولت سے آن لائن فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔