اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر سیاستدان اور پارلیمنٹیرین مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مخدوم جاوید ہاشمی کی آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی ایک مخلص بھائی اور ملک اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے۔
چیک وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
May 13, 2022