اسلام آباد (آئی این پی )ماہرین طب نے لو لگنے سے اموات زیادہ ہونے ، پاگل پن اور دل کے دورے بڑھنے کی وارننگ جاری کردی ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے سرڈھانپ کررکھیں سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں دھوپ میں چلنے سے پرہیز کریں ،بھارت اور پاکستان میں ان دنوں گرمی کی لہر عروج پر ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریگستانوں میں جانور دھڑا دھڑ مر رہے ہیں ماہرین طب انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے لو لگنے کی صورت میں گھبراہٹ بے چینی بے ہوشی اور دل کے امراض بھی بڑھ سکتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگ اپنے ساتھ نہ زیادہ گرم رکھیں اور نہ ہی ٹھنڈا پانی رکھیں بلکہ سفر میں اپنے ساتھ سادہ، نمکول ملا پانی استعمال کریں گھر سے نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کررکھیں اور سایہ میں چلنے سے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں تاکہ ہیٹ ویو کی شدت سے بچا جا سکے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی لہر 15مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے لاہور میں ہیٹ ویو بڑھنے کی وجہ سے گیسٹرو کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
ماہرین طب کی لولگنے سے زیادہ اموات پاگل پن، دل کے دورے پڑنے کی وارننگ
May 13, 2022