کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چالہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان فوری ٹیکسز جمع کرا دیں۔ گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم 16 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے موقع پر ٹیکس ادائیگی کی سہولت موجود ہوگی۔ ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی میں فراہم کی جا رہی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا اب ٹیکس نادہندہ گان اپنے ٹیکسز روڈ چیکنگ مہم کے دوران ہی ادا کرسکیں گے۔
گاڑی مالکان ٹیکسز جمع کرادیں، وزیر ایکسائز
May 13, 2022