کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی‘ شہریوں کا براحال


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ کے باوجود بجلی کی  آنکھ مچولی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔ شہرقائد  میں بجلی کی فراہمی کا کوئی وقت نہیں رہا۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے پیدا ہونے والے پانی  کے بحران سے امن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا جب کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دن میں چار مرتبہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی میںماہ رمضان کے دوران جن علاقوں میں بجلی صرف ایک ایک گھنٹے کے لیے غائب ہوتی تھی اب وہاں بھی بجلی کی 3،3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کراچی کا تاجر طبقہ اور عوام سخت پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...