کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان شہر کے ہرات کے ریسٹورنٹس میں مرد‘ خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ طالبان اہلکار کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مرد و خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے۔ ریسٹورنٹس میں مرد و خواتین کو الگ الگ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول لاگو ہو گا۔ ریسٹورنٹس مالکان نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کر دی۔ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلئے سفر کرنے پر پابندی پہلے کی عائد ہے۔
ہرات: مرد و خواتین کے ریسٹورنٹس میں اکٹھے کھانا کھانے‘ پارکس داخلے پر پابندی
May 13, 2022