2کمپنیوں کے دودھ کے ڈبے  مہنگے، فی لٹر 10 روپے اضافہ


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں دو بڑی کمپنیوں نے اپنے دودھ کے ڈبے کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد 250 ملی لیٹر پیک کی قیمت 5روپے اور فی لیٹر پیک 10روپے مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان کی مقامی کمپنی کے دودھ کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 مئی جبکہ ملٹی نیشنل کمپنی کا دودھ 25 مئی سے مہنگا ہو گا۔ قیمت میں اضافے سے دونوں پراڈکٹس کے250 ملی لیٹر پیک کی قیمت 5روپے کے اضافے سے 50 روپے ہو جائے گی جبکہ 1000ملی لٹر کی قیمت 170روپے سے بڑھ کر 180روپے ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن