صدر مملکت کے غیرآئینی اقدامات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

May 13, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر مملکت عارف علوی کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے مشترکہ جمع کرائی۔ صدر مملکت، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے آئینی عہدوں کا مذاق بنا دیا ہے۔ عدالتی احکامات اور وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس کو دو، دو مرتبہ صدر عارف علوی نے نظر انداز کیا۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صدر عارف علوی اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں، وہ اب اس عہدے پر مزید رہنے کے اہل نہیں رہے۔

مزیدخبریں