شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) علیم خان گروپ کے ترجمان سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طرف سے سینئر وزیر کی پیشکش کو علیم خان نے شکریہ کے ساتھ معذرت کر لی ہے۔ میاں خالد محمود نے مطابق علیم خان نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ کوئی ذاتی طور پر وزارت لیں گے اور نہ ہی کوئی سیاسی عہدہ لیا جائے گا۔ ن لیگ سے ہمارا سیاسی اتحاد ہوا ہے تاہم علیم خان گروپ کے دیگر ارکان صوبائی کابینہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ہماری سیاست عوام کی خدمت ہے۔
علیم خان نے حمزہ شہباز کی سینئر وزیر پیشکش پر معذرت کر لی: ترجمان علیم گروپ
May 13, 2022