لاہور (کلچرل رپورٹر) قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو علامہ عبدالستار عاصم نے ایکسپو سنٹر میں ہونیوالی کتابوں کی نمائش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر میں سٹالوں کی فیس اس قدر زیادہ ہے کہ پبلشرز کے لیے ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کما سکیں اور تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ اقدامات کتاب کلچر سے دشمنی کے مترادف ہیں۔ مختلف نوعیت کے بے شمار ٹیکسز ادا کرتے کرتے جب کتاب چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے تو مجبوراً اس کی قیمت زیادہ رکھنی پڑتی ہے تاکہ پبلشرز اور اس انڈسٹری سے وابستہ افراد کے بچوں کے لیے رزق مہیا ہو سکے ۔