ملتان،دوکوٹہ(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار) شدید گرمی ،لوڈ شیدنگ، پیپر آوٹ آف کورس، طلبہ پریشان تفصیل کے مطابق پیک کے تحت پرائمری اور مڈل امتحانات میں40 فیصد پیپر آوٹ آف کورس آنے پر طلباء پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پیپر آوٹ آف کورس آنے پر 68 فیصد بچوں کے ایف گریڈ آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ طلباء نے پیک حکام سے سوالیہ پیپر کتاب میں سے بنانے کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی قابلیت کا جائزہ لینے کیلئے سوالیہ پیپرز بنائے گئے ہیں، بچوں کی اسسمنٹ کیلئے دنیا بھر میں یہی پیٹرن استعمال ہوتا ہے،امتحان میں کسی بھی طالبعلم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ موسم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ایسے میں میڑک کے امتحانات دینے والے طلبا شدید مشکلات کا شکار ہیں گزشتہ روز 48سنٹی گریڈ درجہ حرارت تھا لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ٹرپنگ نیامیدواروں کی حالت خراب کردی ، خصوصا دوسری شفٹ کے امیدواروں کا برا حال ہے جن کا پرچہ ڈیڑھ بجے شرو ع ہوتا ہے ، والدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پرچوں کا ٹائم تھوڑ تبدیل کردے ٹھنڈے ٹائم پرچے لے لیے جائیں بچے تنور میں بیٹھ کر پرچے دے رہے ہیں وہ اپنی قابلیت کے مطابق پرچے نہیں پاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ حکام گرمی میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔دوکوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق میٹرک کے امتحانی سنٹر چک نمبر 211 ڈبلیو بی کا چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم نے اچانک دورہ کیا تو سنٹر احسن طریقے سے چل رہا تھا جس پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر ناصر علی و دیگر سٹاف کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔