شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجرنے کہا ہے کہ عمران خان انٹی امریکہ اور یورپی یونین کا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاںحاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیںحالانکہ ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوںنے خود امریکہ اور یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو دوستانہ بنانے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے اور بیانات بھی دئیے اور اب وہ اقتدار سے محرومی کے بعد عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے غلامی قبول نہ کرنے کا نعرہ لگا کر ہمدردیاں حاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف کوئی اندرونی یا بیرونی سازش نہیں ہوئی بلکہ یہ خود مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں وفاقی وزیر راناتنویر حسین ماضی کی طرح اب بھی علاقہ کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے گائوں لامبڑے میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔
عمران خان عوام کی ہمدردیاںحاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیں:اعظم ریاض
May 13, 2022