اداکارہ ریما خان کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی دلجوئی کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں

May 13, 2022


لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمسٹار ریما خان کاکراچی کے ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے وارڈز کا دورہ‘ بچوں میں گھل مل گئیں۔  امریکہ میں مقیم ریماسے اپنے شوہر کیساتھ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ریما خان نے بچوں کے کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات  اور   مریض بچوں کی خوب دلجوئی کی۔انہوں نے مریض بچوں کیلئے قائم خصوصی پلے ایریا کا بھی دورہ کیاجہاں بچوں کیساتھ اچھا وقت گزارا۔انہوں نے علاج کیلئے خیبرپختونخوا سے آئے بچے سے پشتو اور افغانستان سے آئے ہوئے مریض بچے کے ساتھ فارسی میں گفتگو کی۔اداکارہ ریما خان مریض بچوں میں گھل مل گئیں اور بچوں کیساتھ خصوصی تصویریں اور سیلفیاں بنائیں، معروف اداکارہ کو اپنے درمیان پا کر مریض بچے اور ان کے والدین بہت خوش ہوئے۔

مزیدخبریں