لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ویژن سپر لیگ 28 مئی سے ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں شروع ہو گی، لیگ کے انعقاد مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ لیگ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی اور پی سی بی امپائرز تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، لیگ کا فائنل 8 جون کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائیگا، فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنز اپ ٹیم کو 50 ہراز روپے انعامی رقم دی جائیگی۔