چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اخراجات ستمبر 2021 کے بعد سامنے نہ آسکے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ستمبر 2021 سے لے کر اب تک کے اخراجات پی سی بی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔چیئرمین رمیز راجہ نے ستمبر 2021 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ ستمبر میں ابتدائی دنوں کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے گئے تھے اس کے بعد اخراجات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں کے اخراجات منظر عام پر آنے کے بعد رمیز راجہ نے مزید اخراجات اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا تھا، احسان مانی کی خواہش پر اخراجات ویب سائٹ پر دیے جاتے تھے۔ قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے، یہ چیئرمین کی صوابدید ہے کہ اخراجات جاری کریں یا نہ کریں، موجودہ چیئرمین پی سی بی نہیں چاہتے اس لیے ستمبر کے بعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن