گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)4سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا ،مراسلے میں کچھ نہیں ، عوام سے اپنی چار سالہ کارکردگی چھپانے کے لیے مراسلہ کا ڈرامہ رچایا گیا ہے ہماری پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر وپیدوار مخدوم سید مرتضی محمود نے پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ اور نائب صدر رانا محمد حنیف سے ملاقات کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ مختصر وقت میں بہت سے مسائل کو حل کرنا اور عوام تک حقیقی ریلیف پہنچانا ہے عمران خان نے 4 سال قوم کے ضائع کر دیئے ہیں جس کو واپس لانے کے لیے ابھی بہت کام کر نا ہے ابھی انتخابی اصلاحات بھی ہونی ہیں تاکہ آئندہ صاف وشفاف انتخابات ہوسکیںنااہل سیلیکٹڈ کی پالیسیوں سے مہنگائی کا سامنا رہے گاہم سب نے ملکر اس مہنگائی کو ختم کرنا ہے اور ملکی معیشت کا پہیہ چلانا ہے اس موقع پر محمدصغیر بٹ نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کے معیار اور بروقت فراہمی پر بات چیت کی صغیر بٹ نے یو ٹیلٹی سٹورز پر ڈیلی ویجز پر ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا جسے پر وفاقی وزیر نے فوری قانون کے مطابق عملدرآمد کا یقین دلایا۔