گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابقہ سٹی صدر تحریک انصاف شعبہ خواتین شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ18مئی کو جلسہ میں خواتین ہزاروں کی تعداد میںشرکت کرینگی، سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عظیم الشان جلسہ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ہے، شعبہ خواتین گوجرانوالہ شہر کی جانب سے ڈور ٹوڈور کمپین اور یونین کونسل کی سطح پر کارنرمیٹنگز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خواتین کو جلسہ عام میں شرکت کی دعو ت دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد کے سلسلے میں مختلف یونین کونسلوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وفود سے ملاقات کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پہلے چند دنوں میں ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا، ڈالر کا ریٹ اوپر مہنگائی کنٹرول سے باہر زور پکڑنے لگی ، ہم عمران خان کی قیادت میں ملک بچانے نکلے ہیں، انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ18مئی کو جلسے میں آکر عمران خان اور تحریک انصاف کے بیانیہ کو مضبوط کریں ۔
مئی کو جلسہ میں خواتین ہزاروں کی تعداد میںشرکت کریںگی: شکیلہ سلیم
May 13, 2022