کامونکی(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو مشکلات سے دوچار کر دیا جس کا ازالہ دنوں میں ممکن نہیں،جن نامسائد حالات میں موجودہ اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالا وہ کسی سے مخفی نہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر اور نائب صدر پیپلزپارٹی لندن سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ معیشت تباہ حال تھی اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا مگر حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے وزراء و مشیروں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے حالات پر قابو پایا ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں ملک کو مشکلات سے دوچار کیا: سیٹھ اصغر
May 13, 2022