گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مہنگائی پر قابو پانے اور ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم کیے بغیر قبل از وقت الیکشن کروانے سے ملکی معیشت تباہ ہونے کے خدشات ہیں کیوں کہ انتخابی اخراجات سے روپے کی گردش میں اضافہ ہوجائے گا جس سے مہنگائی پہلے سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے جس کے اس وقت موجودہ حالات میںمحنت کش عوام متحمل نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر پی پی 53 و سابقہ چیئرمین یونین کونسل بنکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو اور ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا مہنگائی پر قابو پانے کاواحد حل غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنا ہے جس کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ماہرین معاشیات کی خدمات حاصل کرکے حکمت عملی تیار کرلی ،حکومت کی معاشی ٹیم جلد ہی اس مثبت پالیسی سے مہنگائی پر قابو پا لے گی جس سے عوام کوریلیف ملنا شروع ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں اپنی ناقص اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر بہت کمزور کردیا تھا ۔جس کو درست سمت لے جانے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت دن رات کام کر رہی ہے جس کے نتائج جلدسامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔