سیشن جج کا  عدالتی حکم عدولی پر تفتیشی افسر فرزانہ رمضان کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم

May 13, 2022


 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج نے عدالتی حکم عدولی پر تفتیشی افسر گارڈن ٹائون تھانہ سب انسپکٹر فرزانہ رمضان کی تنخوا ہ بند کرنے کا حکم  دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بذریعہ سی سی پی او تفشیشی افسر فرزانہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کے بار بار طلب کرنے پر افسر عدالت میں پیش نہ ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود سب انسپکٹر فرزانہ نے تفتیش مکمل نہ کی۔

مزیدخبریں