ضلع راولپنڈی کی تعلیمی شعبے میںترقی، صوبے میں 10ویں نمبر پرآ گیا


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد اعظم کاشف کی سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کے تعلیمی اداروں کے لیے مثالی اوراعلیٰ کارکردگی کی بدولت ضلع راولپنڈی کاتعلیمی شعبے میں پنجاب بھرمیں بہتری کے لحاظ سے20درجے ترقی کرکے 30 ویں نمبر سے 10ویں نمبر پرآ گیا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹر یشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے اپنے بیان میں کیا ابرار احمد خان نے کہاکہ سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف کی کاوشوں کی بدولت ضلع راولپنڈی میں معیار تعلیم میں بہتری آئی، عدالتی کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں پہلی کلاس سے پانچویں تک ناظرہ قرآن کے کے نفاذ کے حوالے سے بھی راولپنڈی ضلع کی کارکردگی شاندار رہی تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کا نفاذ 100فی صدیقینی بنایا نفاذ کے حوالے سے بعض نجی تعلیمی اداروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں لیکن کسی بھی تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی سے اجتناب کرتے ہوئے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...