راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمبا کونوشی قابل فخرنہیں ،بلکہ قابل مذمت ہے ،تمباکوہماری نوجوان نسل کی صحت کوتیزی سے تباہ کررہی ہے ،جس کی روک تھام نہایت ضروری ہے، حکومت سمیت اہل خانہ اوراداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوتمباکوکے مضر اثرات سے آگاہ کریں ،تاکہ وہ سگریٹ نوشی سے دوررہ سکیں،ثناء اللہ گھمن نے یہ بات گزشتہ روز کیپٹل لاء کالج،مری روڈ اورسپریئرگروپ آف کالجز چکری روڈ پرلیکچر کے دوران کہی،ہمارے بچے ہمارامستقبل ہیں،ان کی حفاظت فقط حکومت کاہی نہیں ہم سب کافرض ہے ،تمباکوکی روک تھام کے لیے حکومت کوآئندہ بجٹ میں کم ازکم 30فیصد ٹیکس میں اضافہ کرناچاہیے ،تاکہ تمباکوکی خریدنوجوان بچوں اوربچیوں کی پہنچ سے دوررہے ،اورہم بیماریوں سے بچ سکیں۔اس سے 615ارب روپے کاہیلتھ برڈن کم ہوگااورریونیومیں بھی اضافہ ہوگا،پناہ اب تک رواں ماہ میں 8سے زائد تعلیمی اداروں کادورہ کرچکی ہے ،جس کامقصد نوجوان نسل کوتمباکوکی تباہ کاریوں سے آگاہ کرناہے ۔یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
تمباکونوشی قابل مذمت،روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، ثناء اللہ گھمن
May 13, 2022