اورسیز پاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے،سید علی امجد


اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) انٹرنیشنل پروفیشنل کونسل کے چیئرمین سید علی امجد نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ حقوق ختم کرنے کے معاملے پر سخت تحفظات ہیں، اگر انہیں انکے بنیادی ووٹنگ کے حق سے محروم کیا گیا تو وہ ملک میں زرمبادلہ بھیجنا بند کر دینگے۔اورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے،ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر اورسیز پاکستانیوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید علی امجد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز غیر سیاسی لوگ ہے جن کی وابستگی صرف پاکستان کیساتھ ہے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ان کا نمائندہ منتخب کرنے کا حق ملنا چاہئیے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اوورسیز پاکستانیز محنت کرکے پاکستان میں پیسہ بھجواتے ہیں پاکستان میں ہماری پراپرٹیز پر قبضہ کروا دیا جاتا ہے، عمران خان کی حکومت کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس دینے کی کوشش کی گئی ووٹ دینے کا حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ہے۔

 پاکستان میں سیاسی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے امید ہے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹ کو ختم نہیں کرے گی ،سیاسی کوئی اقدام اٹھایا گیا تو اسکے سخت منفی اثرات سامنے آئینگے ، اس موقع پر خیام اکبر کا کہنا تھا کہ بہت سارے اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ ہوگیا اور کچھ نہیں کرسکتے ایک کروڑ اوورسیز ہیں پاکستان میں انکے لیے کوئی قانون نہیںہے۔

ای پیپر دی نیشن