وفاقی پولیس کا خدمت مرکز اب تک 83,141شہریوںکو خدمات فراہم کرچکا

May 13, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے خدمت مرکزسے اب تک  83,141 شہریوں نے کریکٹرسرٹیفیکیٹ،گاڑی کوائف کی تصدیق، کرایہ داروں کی رجسٹریشن،پولیس ویر یفیکیشن ،گمشدگی رپورٹس ،فا رنر  رجسٹر یشن ،گھر یلو ملازمین کی رجسٹریشن کی سہولیا ت حاصل کیں اسی طرح 88,565متاثرہ شہریوں نے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکے ذریعے اپنی شکایات درج کروائیں جن میں سے 99فیصدشکایات پر پولیس نے میرٹ پرفوری ایکشن لیااورسائلین کی قانون کے مطابق دادرسی یقینی بنائی گئی جبکہ تھانے جانے والے سائلین کوبہترین ماحول فراہم کرنے کی غرض سے تھانہ کے انٹری پوائنٹس پر پولیس گائیڈ زا ور اسقبالیہ پر فرنٹ ڈیسک افسران تعینات کئے گئے ہیں جوڈائریکٹ باڈی کیم کیمروں،اورلائیو آڈیو ، ویڈیوفرنٹ ڈیسک کیمروں سے ٹیکنیکل مانیٹرنگ سنٹرسے منسلک ہیں۔

مزیدخبریں