اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے گذشتہ روز بھی اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی ملزمان کی عدم گرفتار ی پر دو ایس ڈی پی اوز کواظہار نا پسندیدگی کے نوٹس جاری کردئے کمزور کارکردگی پر ایس ایچ اوتھانہ کھنہ کی سرزنش کردی ،کھلی کچہری میں 26شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے اپنی درخواستیں پیش کیں آئی جی اسلام آباد نے ایک شہری کی درخواست پرملزم کو گرفتار کر کے تین دنوں میں پیش کرنے حکم دیادو شہریوں کی مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری اور ان کے دوبارہ کھلی کچہری میں پیش ہونے پر ایس ڈی پی او شہزاد ٹان اور سبزی منڈی کو ڈس پلئیرنوٹس جاری کر دئے آئی جی اسلام آباد نے دیگر شہریوں کی درخواستیں متعلقہ سینئر افسران کو مارک کے دئیے گئے ٹائم فریم میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ایک پولیس اہلکار کی درخواست پر اسے تین ماہ کی چھٹی اور 20ہزار روپے ویلفئیر دینے جبکہ ایک نائب قاصد کو دس ہزار روپے ویلفئیر دینے کا حکم دیا، اسی طرح ایک بیوہ کو بیس ہزار روپے ویلفئیر دینے کا حکم دیا۔