کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ برادشت اور صبر کی سیاست سے ہی جمہوریت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،آئین و قانون کی بالادستی میں ہی قانون شکن قوتوں کی ناکامی ہے ،نیا پاکستان دعوئوں اور تقریروں سے نہیں عملی جدوجہد سے بنایا جاسکتا ہے ،کرپشن ،سود ،اقرباء پروری کی لعنت کو ختم کرکے غریب عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ،ملک کی عوام جمہوری دور میں بھی حقوق سے محروم ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنا ہی نہیں چاہتے ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جاتے تو حالات کچھ اور ہوتے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا ملک کو آگے لیجانے کیلئے سیاسی کشیدگی کم کرکے مسائل کو حل کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان پر بری نظر رکھنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا شعور سے مقابلہ کرینگے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور اسلام کا قلعہ ہے ،اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،اسلام و ملک دشمن عناصر کا اتحاد ویکجہتی سے مقابلہ کرینگے ،انہوں نے کہا کہکہ دہشتگردی کے خلاف اول روز سے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھرے ہیں ،بھارت لسانی ومذہبی انتہاپسندی کے ذریعے امن کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ،ہمیں ملک دشمن قوتوں کی ہرسازش کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنا نا ہوگا،انہوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے نتیجے میںملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کررہے ہیں ،حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے ۔
برادشت اور صبر کی سیاست سے ہی جمہوریت کا استحکام ممکن‘ ثروت اعجاز قادری
May 13, 2022