اومی کرون کی ذیلی قسم BA.2.12.1 کی موجودگی پر پی ایم اے کا اظہار تشویش


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پاکستان میں اومی کرون کی ذیلی قسم BA.2.12.1 کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اس نئی قسم کے وائرس سے بیماری سے بچائو کیلئے ہر لمحہ تیار رہے اور اس نئی قسم سے بچنے کیلئے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرے ۔حکومت ملک کے ائیر پورٹس اور ملک کے دیگر داخلی مقامات پر مسافروں کی سکیننگ اور نگرانی کے لیے سہولیات کو بہتر بنائے۔ خاص طور پر ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کریں۔ ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن کوویڈ 19 ٹیسٹ یا پی سی آر دوبارہ شروع کی جائے اور کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ آنے والے مریضوں کو آئیسو لیشن میں رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن