ٹنڈومحمدخان ‘پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

May 13, 2022


ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار)  ایس ایس پی  عبداللہ میمن کے احکامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم آدم خان خشک نے مین پڑی سپلائیروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 مین پڑی سپلائیرز ملزمان امین عرف امن مگسی برادی ملاح اور عبدالمجید سومرو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3641 عدد مین پڑیاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ، پولیس اسٹیشن تحصیل ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ہادی محمود لغاری نے مین پڑی سپلائیر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائیر ملزم عزیز عرف ساجن زؤر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 عدد مین پڑیاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او کاشف علی خواجہ نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مین پڑی سپلائیر ملزم محمد وکیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 عدد مین پڑیاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔  بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او فہیم فتح آرائیں نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب کی بھٹی کو مسمار کردیا اور 2 منشیات فروشوں غلام مصطفیٰ گمب ، غلام رسول گمب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 60 لیٹر غیر تیار شدہ دیسی شراب ، جبکہ 20 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب برآمد کر کے منشیات  ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں