گاؤں نصیر لاشاری پر مبینہ طور شر قبیلے کے مسلح  افراد کا حملہ


میرپور ماتھیلو ( رپورٹ تنویر احمد سومرو )   ریتی پولیس اسٹیشن  کی حدود میں واقع گاؤں نصیر لاشاری پر مبینہ طور شر قبیلے کے مسلح  افراد کا حملہ، لاشاری قبیلے کا بائیس سالہ نوجوان شاہد لاشاری شدید  زخمی حالت میں سکھر کی اسپتال منتقل کئے جانے  کے دوران راستے میں جاں بحق ، ورثاء  کی جانب سے مقتول نوجوان کا لاش ایس ایس پی گھوٹکی  کے میرپور ماتھیلو  آفس کے سامنے قومی شاہراہ پر رکھ کر دہرنا ، کئی گھنٹوں تک سندھ پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ، قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  گاؤں نصیر لاشاری سے گھریلو کام کے سلسلے میں ڈہرکی شہر جانے والے باپ اور بیٹے شاہ میر اور شاہد لاشاری پر موٹر سائیکل پر سوار شر قبیلے کے افراد نے حملہ کر کے بے رحمانہ تشدد کیا جس کے باعث بائیس سالہ نوجوان شاہد لاشاری شدید زخمی ہوگیا  جس کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ڈہرکی کی اسپتال  منتقل کیا گیا ، طبی سہولیات کے فقدان کے باعث سکھر کی اسپتال ریفر کیا تو زخمی شاہد لاشاری راستے میں ہی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گیا ،  مقتول کے ورثاء  سمیت ضلع گھوٹکی کی لاشاری قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و خواتین نے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میرپور ماتھیلو  کے باہر مقتول نوجوان کا لاش رکھ کر دھرنا دیا جس وجہ سے کئی گھنٹوں تک سندھ پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مقتول کے ورثاء  شاہ میر لاشاری، ڈاڈو لاشاری، رشید لاشاری، وقار لاشاری و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت قبل رشید لاشاری کی بیوی  زینب کو شر قبیلے کے افراد ریاض شر ممتاز شر غفار شر و دیگر نے اسلحے کے زور پر اغوا کر کے دوسری جگہ نکاح کردیا جس ظلم کے خلاف ہم نے عدالت میں پٹیشن درج کروائی تو شر برادری مذکورہ افراد ہمیں قتل کی دہمکیاں دیتے رہے انہوں  نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا  کہ فوری طور پر قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں  انصاف فراہم کیا جائے  ۔

ای پیپر دی نیشن