خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ممبر پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ 20 مئی کو جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا وہ یہاں مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف منارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی محب وطن جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف منارٹی ونگ کے کارکنان اپنے حلقوں میں رابطہ مہم کو فعال بنائیں۔ ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ قیام پاکستان کی عظیم جدوجہد میں مسیحی برادری کا کلیدی کردار تھا آج پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے اسی جذبے سے عمران خان کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ 20مئی کو ملتان کا جلسہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا ۔ تقریب سے سرفراز کلیمنٹ ،شہزاد فرانسس نے بھی اظہار خیال کیا۔