نرسوں کے عالمی دن پر تقریبات‘ خدمات کو خراج تحسین پیش


ملتان‘ وہاڑی (خصوصی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ کرائم رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن منایا گیا ۔ ورلڈ نرسز دے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔  پرنسپل نشتر کالج آف نرسنگ میڈم طاہرہ پروین، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال  میڈم سلمہ پروین، سسٹر سمیرا سمیت سینئر نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔تقریب کے شرکاء نے نرسز کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اورکیک بھی کاٹا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا نرسنگ کا شعبہ طب کے میدان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور طب کے شعبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کا خواب نرسنگ سٹاف کی بھرپور شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن