میلسی (تحصیل رپورٹر)پرائیوٹ سکول کی انتظامیہ نے سال بھر کی فیسیں بٹورنے کے با وجود اکلیتی برادری سے تعالق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالبعلم بہن بھائی کے داخلے روک لیے جس سے دونوں امتحان دینے سے محروم ہو گئے مثالی زکریا سائنس سیکنڈری سکول میلسی کے میلسی میں زیر تعلیم کرسچن کالونی میلسی کی حرا پطرس۔ایشم پطرس نے اپنی والدہ کے ہمراہ بتا یا کہ وہ مستقل طور پر مذکورہ سکول کے طالبعلم ہیں سال بھر ہمارے والدین نے محنت مزدوری کر کے ہماری فیسیں ادا کیں اور میٹر ک کے امتحانات کے داخلوں کے لیے بورڈ اخراجات کی مد میں 6000روپے بھی جمع کرائے لیکن پرنسپل کاشف رضا اور دیگرانتظامیہ نے ہمارے داخلے نہ بھجوائے رولنمبر سلپ جاری نہ ہو نے کی وجہ سے ہمیں امتحان دینے سے محروم کر دیا گیا اور اب ہمارا تعلیمی سال ضاع ہو چکا ہے شکایت پر پرنسپل طفل تسلیوں میں مصروف ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے اس بارے جب پرنسپل کاشف رضا سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بازار خرید اری میں مصروف ہوں تھوڑی دیر بعد بات کروں گا اور فون بند کر دیا۔
نجی سکول نے فیسیںلیکر د اخلے روک لیے، بہن بھائی ا متحان دینے سے محروم
May 13, 2022