مضر صحت اجزاء سے تیارمشروبات کی سر عام فروخت ، شہری لٹنے لگے


بورے والا( نمائندہ نوائے وقت) ناجائز منا فع خور ما فیا شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگا مصنوعی اور مضر صحت اجزاء سے تیار کر دہ مشروبات کی سر عام فروخت سے شہری لٹنے لگے مشروبات کے استعمال سے شہریوں میں پیٹ کے امراض میں اضا فہ ہو نے لگا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ نے مبینہ طور پر چشم پو شی اختیار کر تے ہوئے چپ سادھ رکھی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن